ٹرمپ کو خوش کرنے کیلیے حافظ سعید کو گرفتار کیا گیا،میاں افتخار حسین

149

پشاور (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلیے حافظ سعید کو گرفتار کیا گیا۔ کپتان ریت کی بوری ہے۔قوم کا اصل دشمن ریت کی بوری کے پیچھے چھپا ہو اہے۔ریاست اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے منافع بخش کاروبار میں ملوث ہیں۔ افغانستان ہمارے دا د ا اور پاکستان باپ کا وطن ہے۔مسجد عازی گل بابا چارسدہ میں نماز عید کے بعد شہدائے بابڑہ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ پاکستان میں
آج بھی گڈ اور بیڈ طالبان کے بیچ تفریق کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی ختم نہیں ہورہی۔اگر ریاست پاکستان نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کرتا تو آج واقعی ہی دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہوتی،امریکاکی خواہش پر ایک دن حافظ سعید گرفتار ہوتے ہیں اور دورہ امریکاسے واپسی پر اس کی رہائی کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے کپتان بھی نہیں کررہا بلکہ ملک چلانے والے دراصل وہ ہے جنہوں نے کپتان کو اقتدار سونپا ہے۔کپتان ریت کی بوری ہے اور اے این پی کی جدوجہد ریت کے بوری کے پیچھے چھپے وہ قوتیں ہیں جنہوں نے ملک کا بیڑا غرق کرلیا ہے۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ ریاست اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے منافع بخش کاروبار میں ملوث ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کشمیر کا کیس ہارنے کے بعد افغانستان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے،اگر اس نازک وقت میں افغان امن عمل کو کامیاب نہ بنایا گیا تو پاکستان ایک اور غیر اعلانیہ جنگ میں چلا جائیگا جس کا نقصان ایک بار پھر پختون سرزمین کو ہوگا۔
افتخار حسین