کچھ عناصر پارلیمنٹ کے بے اثر کرنا چاہتے ہیں،آصف زرداری

234

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر پارلیمنٹ کو بے اثر اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر مملکت نے کہا کہ یوم آزادی قائد اعظم کے فلسفے پرعمل کا تقاضا کرتا ہے۔ قائد اعظم کے پاکستان کو قائد عوام نے آئین کا نور دیا۔ قائد کے فلسفہ کو نہ ماننے والوں نے ملک کو تختہ مشق بنایا۔آصف زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی سے ملک مضبوط ہوگا لیکن کچھ عناصر پارلیمنٹ بے اثر اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔