پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا نئی نسل کی ذمہ داری ہے، امیر جماعت اسلامی

302

سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی طرح نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا بھی ضروری ہے۔

لاہور میں “آزادی کنونشن” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو ایک اسلامی نظریاتی مملکت بنایا۔

خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنانا نئی نسل کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں جغرافیائی سرحدوں کی طرح نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا ناگزیر ہے۔