ہم مودی کے ہاتھ کاٹ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، شہباز شریف

487

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کہا ہے کہ ہم مودی کے ہاتھ کاٹ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ مودی کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے، گجرات کے قاتل مودی نے اب کشمیریوں پر ظلم ڈھائے، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے گئے، پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال ہو چکے ہیں جو نعمت اللہ نے عطا کی اس کا سہرا قائداعظم کی لیڈر شپ کوجاتا ہے، لاکھوں مسلمانوں نے خون کے دریا کو عبور کیا۔