کشمیر پر کسی قسم کےسمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آرمی چیف

312

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر پر کسی قسم کےسمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ پاکستان اور یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے بیان میں کہا کہ 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکا، بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، چاہے اس کیلئے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

بھارت کسی بھی غیرقانونی اقدام سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کیخلاف کشمیریوں کے ساتھ ہے، پاک فوج کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور ادراک ہے، پاک فوج کشمیر کاز کیلئے قومی ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہے۔