یقین دلاتا ہوں معاشی معاملات درست سمت میں جارہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

237

گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا نے کہا ہےکہ آج ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں لیکن یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے۔

کراچی میں اسٹیٹ بینک میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باقر رضا نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کی کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ پاکستان ہے، آزاد ہوئے تو سب سے بڑا مسئلہ مالیاتی انتظام کا ادارہ نہیں تھا، 1948 میں اسٹیٹ بینک نے پہلا نوٹ چھاپ کر اقتصادی سفر کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارا وطن مشکل صورتحال میں ہے، ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں، مشکل حالات میں لڑکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، اب ہمیں ایک قوم ہو کر اس سارے سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود اسٹیٹ بینک نے معاشی معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔