کینیڈا کا متاثرہ کشمیریوں سے بات چیت کی حمایت کا اعلان

898

کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ با معنی مذاکرات کیے جائیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کشمیر میں ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہے کینیڈا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال، وادی کی قیادت سمیت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، تمام فریقین ایل او سی اور خطے میں امن برقرار رکھیں۔