قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کا خصوصی اجلاس آج 10بجے ہو گا

133

مظفر آباد (اے پی پی) یوم آزادی پاکستان کے موقع پر قانون ساز اسمبلی آزاد جموںوکشمیر کا خصوصی اجلاس آج دن 10بجے نئے ایوان اسمبلی مظفرآباد میں اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں ہو گا۔ اس موقع پرمقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کی متفقہ قرارداد پاس کی جائے گی۔ کشمیرکی آزادی کے لیے اپنی صفوں کو منظم کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔