عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ میں نمایاں کمی

348

سنگاپور (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ گر گئے۔منگل کو سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک کی عالمی منڈی میں طے پانے والے سودوں کے تحت برنٹ کروڈ کی ستمبر کے لیے سپلائی20 سینٹ (0.3 فیصد)کمی کے ساتھ 58.29 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) کی سپلائی 24 سینٹ (0.4 فیصد)کمی کے ساتھ54.69 ڈالر فی بیرل طے پائی۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل کے بعد سے عالمی منڈی میں انٹرنیشنل بنچ مارک برنٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت میں مجموعی طور20 فیصد سے زایدکی کمی آ چکی ہے۔