یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے‘حافظ نعیم

255
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کرنٹ لگنے سے جاں بحق تین نوجوانوں کی نمازجنازہ میں شریک ہیں دوسری تصویر میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کرنٹ لگنے سے جاں بحق تین نوجوانوں کی نمازجنازہ میں شریک ہیں دوسری تصویر میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،14اگست کوہم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت اور درندگی پر بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستانی حکومت حق رکھتی ہے کہ کشمیر میں اپنی فوج اتارے،جب ہماری فوج کشمیر میں اترے گی تودنیا خود آگے بڑھ کر مذاکرات کے لیے تیار ہوگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،14اگست کوہم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔