دنیا بھارت کا بائیکاٹ‘ اقوام متحدہ پابندیاں عاید کرے، فرید پراچہ

195

لاہور (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے صریحاً انحراف کر کے عالمی جرم کیاہے ، بھارت پر پابندیاں عاید کی جائیں اور عالمی برادری بھارت کا بائیکاٹ کرے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی جرأتوں کو سلام پیش کرتی ہے کہ جنہوںنے بھارتی کرفیو کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر بھارتی آئینی ترمیم کو بھارت کے منہ پر مار دیاہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے آئینی ترمیم کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے جہاد کے سوا کوئی آپشن نہیں چھوڑا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے صریحاً انحراف کر کے عالمی جرم کیاہے ۔ انہوںنے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ بھارت پر پابندیاں عاید کی جائیں اور عالمی برادری بھارت کا بائیکاٹ کرے ۔