“کشمیریوں کیلیے جنگ لڑنے کو تیار ہیں”

281

اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں کشمیریوں کے حق کے لئے جنگ بھی لڑنی پڑی تو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی وجہ سے ہم عید بھی خوشی سے نہیں منارہے، میں کشمیر میں تھا اور آصف زرداری جیل میں تھے، پہلی بار کسی سیاسی جماعت کے سربراہ نے آزاد کشمیر میں عید کی نماز ادا کی، حکومتی نمائندے کی آزاد کشمیر میں آنے سے اتحاد کی فضا قائم ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر کا دورہ کرنا چاہیے تھا، کشمیری عوام 2 دن تک انتظار کرتے رہے لیکن عمران خان نہیں گئے، نالائق وزیراعظم کی وجہ سے کشمیر کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لے اور قومی یکجہتی کےلیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ حکومت کو مسئلہ کشمیر پر ہار نہیں ماننی چاہیے، ہمیں اپنی پالیسی پر دوبارہ نظرثانی کرنی چاہیے۔