شہر کی ابتر صورتحال کی کوئی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ٗحافظ نعیم الرحمن

378
صرف فوٹو سیشن کے لیے چند مقامات سے الائشیں اٹھانے کی تصویریں سوشل میڈیا پر چلائی جارہی ہیں ٗاجتماعی قربانی کے مراکز کا دورہ 
کے الیکٹرک کے سربراہان مونس علوی، عارف نقوی اور اکرام سہگل کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی چلانے کی ضرورت ہے ٗمیڈیا سے گفتگو
حافظ نعیم الرحمن کی ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے تین نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت ٗ لواحقین واہلخانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت 
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر کی ابتر صورتحال کی کوئی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے،صرف فوٹو سیشن کے لیے چند مقامات سے الائشیں اٹھانے کی تصویریں سوشل میڈیا پر چلائی جارہی ہیں،شہر کے اکثر و بیشتر مقامات پر الائشیں،جگہ جگہ گندگی کا ڈھیر جمع ہے ٗ جس سے تعفن اٹھ رہا ہے،سندھ حکومت کو 90فیصد ریونیو دینے والے شہر کو یرغمال بنا کررکھ دیا گیا ہے ٗ کرپشن کے علاوہ سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا،یہ خوش آئند بات ہے کہ میئر کراچی نے کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے،کے الیکٹرک کے سربراہان مونس علوی، عارف نقوی اور اکرام سہگل کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی چلایا جائے۔ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی بھی متحرک ہوں اور کے الیکٹرک کے خلاف آواز بلند کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کے تحت ضلع شرقی، ضلع وسطی اورضلع شمالی میں اجتماعی قربانی کے انتظامات کا جائزہ و دورہ، شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال،کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں اور مرکزی،صوبائی وشہری حکومتوں کی بے حسی کے حوالے سے گلشن اقبال، واجد اسکوائر پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر ضلع وسطی منعم ظفر خان،قیم ضلع انجم رفعت اللہ امیر ضلع شمالی محمد یوسف،قیم ضلع شرقی ڈاکٹر فواد،نعیم اختر،علاقہ گلشن اقبال کے ناظم خضر باقی، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،چیف ایگزیکٹو الخدمت سلیم اظہر ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے ڈیفنس خیابان شہباز میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی، لواحقین اوراہلخانہ سے ملاقات و صبر جمیل کی دعا بھی کی۔حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ الخدمت کے تحت پورے شہر میں 100سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کی جارہی ہے،الحمد للہ کراچی کے شہری الخدمت اور جماعت اسلامی کے رضاکاروں پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم گزشتہ کئی برسوں سے حکومتوں میں ساتھ رہی ہیں، میئر کراچی کا پریس کانفرنس میں کہنا کہ میں بے بس ہوں انتہائی افسوس ناک بیا ن ہے،حالیہ بارش میں کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 40مزید اموات ہوئی اور عید سے ایک دن پہلے ڈیفنس میں تین نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں،یہ خوش آئند بات ہے کہ میئر کراچی نے کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے لیکن کے الیکٹرک کے سربراہان مونس علوی، عارف نقوی اور اکرام سہگل کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی چلایاجائے،ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی بھی متحرک ہوں اور کے الیکٹرک کے خلاف آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت اور درندگی پر بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستانی حکومت حق رکھتی ہے کہ کشمیر میں اپنی فوج اتارے،جب ہماری فوج کشمیر میں اترے گی تودنیا خود آگے بڑھ کر مذاکرات کے لیے تیار ہوگی،ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ٗ 14اگست کوہم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الخدمت 7سیکٹر زمیں رضاکارانہ طور پرکام کررہی ہے،کفالت یتامیٰ،ہستپال،اسکولز سمیت دیگر سیکٹرز میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔#