مودی کا فیصلہ بھارت کی معیشت اور امن تباہ کردیگا،شیخ رشید

255
لاہور،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پریس کانفرنس کررہے ہیں
لاہور،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پریس کانفرنس کررہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت) وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سمجھوتا اور تھر ایکسپریس بحال کرنے کا مطالبہ مسترد کرتا ہوں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تحریک آزادی ایک بار پھر آہستہ آہستہ اٹھے گی۔ سرینگر میں بھارت کا سیاسی، معاشی جنازہ نکل جائے گا۔ تمام پاکستانیوں سے کہتا ہوں جاگتے رہنا، شاید ہمارا قرض اتارنے کا وقت آ گیا ہے۔ جب کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی کا ایک کردار ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سوچ سمجھ کر تھر اور سمجھوتا ایکسپریس بند کی۔ بھارت وزارت خارجہ کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتا ہوں اور جب تک میں وزیر ہوں سمجھوتا اور تھر ایکسپریس نہیں چلے گی۔ بھارت سے مذاکرات کے سارے راستے بند ہو چکے ہیں۔ مذاکرات ہوئے تو لوگ کہیں گے سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے تاہم بھارت سے تعلقات میں نظرثانی کا فیصلہ وزارت خارجہ نے کرنا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے خیال میں مودی حکومت ٹریپ ہو گئی ہے۔ مودی ازم ہٹلر کی کاپی اور نازی ازم کی داستان ہے۔ کشمیری باشعور قوم ہے۔ مودی نے سیاسی خودکشی کا فیصلہ کیا، وقت ثابت کرے گا مودی کا فیصلہ انڈیا کی معیشت اور امن کو تباہ کر دے گا۔ ایرانی،ترکی،عربی سب کشمیر پر بولیں گے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا جو کچھ ہوا یو این قراردادوں کے خلاف ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چودھری شوگر ملز کا کیس پیپلزپارٹی نے شروع کیا جو اب اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اپوزیشن کا مسئلہ ہے ہمیں کچھ نہ کہو، ہمیں باہر نہ جانے دو، ملک لوٹنے والے چاہتے ہیں پیسے تھرڈ پارٹی
دیدی گی لیکن اس کا ذکر نہیں ہونا چاہیے جب کہ (ن) لیگ آج جس مقام پر ہے اس کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف اور عمران خان ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ عمران خان کے دور حکومت میں ایک بھی کیس نہیں بنا۔
شیخ رشید