عید پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو تنخواہ نہ دینا قابل مذمت ہے ٗحافظ نعیم الرحمن

327

کراچی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے عید الاضحی کے موقع پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو تنخواہ کی عدم ادائیگی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ کیا یہی آپکی ریاست مدینہ ہے جہاں ریٹائر ملازمین کو عید جیسے مقدس تہوار پر بھی واجبات سے محروم رکھا جائے ،حکومت  کاایک سال مکمل ہوچکا ہے اگر اب بھی پاکستان اسٹیل کو چلانے ،ریٹائر ملازمین کو واجبات اور حاضر سروس ملازمین کے حقوق کی ادائیگی میں ناکام ہے تو یہ حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے ملازمین کو مرے کو سو درے کے مترادف شوکاز نوٹس تھمادیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی اسٹیل ملز انتظامیہ کے ظالمانہ اقدام کی مذمت کرتی ہے۔انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اب ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ ادا تو نہیں ہوسکتی لیکن حکومت کم از کم اتنا تو کرے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کی عید سے قبل منظوری تو دے دے تاکہ عید کے فوراً بعد ان کی تنخواہوںاور واجبات کی ادائیگی ممکن ہوسکے ۔
حافظ نعیم الرحمن