صفائی مہم کیلیے چندہ مانگنے والوںکیخلاف ایف آئی آر کٹوائیں، علی زیدی

344

کراچی(آن لائن)وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام نالوں کا کچرا صاف کیا جائے گا۔ صفائی مہم کیلئے کوئی چندہ مانگنے آئے تو نہ دیں، ایف آئی آر کٹوائیں۔یہ بات انہوں نے مئیر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ ہجرت کالونی نالے کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر علی زیدی نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ میں چائے پینے یا سموسہ کھانے نہیں آؤں گانالے صاف کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے۔ گجر نالے سے لوگوں نے کبھی پانی بہتے ہوئے نہیں دیکھا تھا لیکن اب صفائی کے بعد یہ ممکن ہوسکا
ہے،صفائی مہم کیلئے کوئی چندہ مانگنے آئے تو نہ دیں بلکہ ایف آئی آر کٹوائیں۔یہ صفائی مہم کراچی کی ہے علی زیدی یا مئیر کی نہیں۔ چائنا کٹنگ پورے کراچی کا مسئلہ ہے۔
علی زیدی