بھارت: شدید بارش کی نئی لہر میں ہلاکتیں 100 سے تجاوز کر گئیں

182

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں چند روز سے جاری مون سون کی بارش کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے متجاوز ہو گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات میں تقریباً 200 افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی ریاست کیرالا اور کرناٹک میں 3 دن سے جاری موسلا دھار بارش نے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تودے، درختوں اور بھاری سائن بورڈز کے گرنے اور دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔