میانمر میں تودے گرنے سے 35 افراد ہلاک‘ 100لاپتا

169

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی میانمر میں شدید بارش کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے 35 افراد ہلاک اور تقریباً 100 افراد لاپتا ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی ریاست مون میں مٹی کے تودے گرنے سے کئی مکانات کیچڑ اور بھاری تودوں تلے دب گئے۔ امدادی حکام نے حادثے میں کم از کم 35 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ کئی زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے کے رکن پارلیمان کے مطابق تقریباً 100 افراد لا پتا ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اموات میں اضافہ ہ و سکتا ہے۔