کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین 8 سو  مسافروں کو لیکر روالپنڈی روانہ

213

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لیکر روالپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی، مسافر ٹکٹ مہنگے اور نہ ملنے کی شکایت کرتے رہے۔ کوئٹہ میں مقیم پردیسی عید قربان منانے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے، 9 بوگیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین 800 سے زائد مسافروں کو لیکر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئی۔ عید اسپیشل ٹرین کے ذریعے مسافروں نے ٹکٹ مہنگے ہونے کا شکایت کی، بعض مسافر عید اسپیشل ٹرین کے ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس نظر آئے۔ اسپیشل ٹرین سکھر، ملتان، لاہور سے ہوتی ہوئی اپنی منزل راولپنڈی پہنچے گی۔