موسیٰ فائونڈیشن کے تحت ایسٹ زون پولیس ہیڈکوارٹر میں میڈیکل کیمپ

27

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسیٰ فائونڈیشن کی جانب سے کراچی ایسٹ زون پولیس ہیڈکوارٹر میں پولیس کے جوانوں اور افسران کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ کیمپ میں ایس ایس پی ایسٹ زون بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ مفت میڈیکل کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کے معائنے کے بعد انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔چیئرمین موسیٰ فائونڈیشن آصف موسیٰ کا کہناہے کہ ہمارا عزم صحت مند کراچی ہے اور موسیٰ فائونڈیشن اپنی جدوجہد کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے شہریوں کو بلاتعطل صحت سے متعلق آگاہی اور علاج ومعالجہ بھی فراہم کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسن اسکوائر نزد ایکسپو سینٹر ایسٹ زون پولیس ہیڈکوارٹر میں موسیٰ فائونڈیشن کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں شوگر، کولیسٹرول، گیسٹرو، ای سی جی ،ہیپاٹائٹس بی ،سی ،ہڈیوں کی بیماری آرتھوپیڈک کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے متعلق ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا چیک اپ کیا۔