پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں‘ ملیحہ لودھی

270

اسلام آباد (آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات پر بین الاقوامی برادری کو بھی
تشویش ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی ادارے کے چارٹر کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے پر زور دیا ہے‘ اوآئی سی رکن ممالک کو بھی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کررہے ہیں‘ سفارتی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں اور کئی ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔ بعدازاں ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے شعبہ قیام امن اور سیاسی امور کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔