امریکا بھارت پر کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالے، پاکستانی سفیر

89

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت پر کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالے اور کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔

امریکا میں پاکستان سفیر اسد مجید خان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہئیے، امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر حالیہ اقدام واپس لینے کا کہے اور صورتحال خراب کرنےسے روکے۔

اسد مجید خان نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو ثالثی کی پیشکش کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے کا اعتراف ہے۔پاکستانی سفیر نے مطالبہ کیا کہ امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے اور مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔