مون سون بارشوں کا آغاز ؛ شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

680

مون سون کا دوسرا سسٹم سندھ میں داخل، کراچی صوبے کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا آغاز ہوگیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی، سرجانی، شارع فیصل، ائیرپورٹ، ڈالمیا، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال،ابوالحسن اصفہانی روڈ، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس، کلفٹن، صدر، ماڈل کالونی اور گلستان جوہر میں الصبح سےتیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ویل مارکڈ لو پریشر کی صورت میں سندھ میں داخل ہوگیا ہے جس سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 36سے 42 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارش کے باعث لیاقت آباد سی ون ایریا، نارتھ ناظم آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی نارتھ کراچی، نیو کراچی، شادمان ٹاؤن ، ابوالحسن اصفہانی روڈ،سرجانی، پہلوان گوٹھ، صفورا گوٹھ اور اسکیم 33  سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق منگھوپیر میانوالی کالونی میں کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

تاہم کے الیکٹرک نے اپنی روائتی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘شہری بارش کے موسم میں احتیاط برتیں’۔

Image result for monsoon season karachi and k electric

ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ شہری ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، برقی آلات کو ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں جبکہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی ہرگز حاصل نہ کریں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی ناموافق صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے 10 اور 11 اگست کے لئے اپنی بعض پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

قومی ائیرلائن کے مطابق ہفتہ 10 اگست 2019 کو کراچی سے سکھر اور پھر کراچی واپسی کی پروازیں پی کے 536 اور 537 ، اسلام آباد سے بہاولپور اور پھر اسلام آباد کی پروازیں پی کے 687 اور 688، اسلام آباد سے سکھر اور پھر اسلام آباد کی پروازیں پی کے 631 اور 632 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے نے آج ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 581 کا وقت تبدیل کرکے دوپہر ڈھائی بجے کر دیا ہے۔