غلاف کعبہ کی تبدیلی کے پروقار مناظر

1547

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے پروقار مناظر

مکہ مکرمہ: خالص سونے، چاندی کے تاروں اور 670 کلو گرام ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا۔

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی، غلاف کی تیاری میں 120 کلو خالص سونا، 100 کلو چاندی اور 670 کلو گرام خالص ریشم استعمال ہوا۔

غلاف کعبہ میں قرآن پاک کی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔

غلاف کعبہ کو مکہ مکرمہ کی دارالکسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا۔

غلاف کعبہ ہرسال 9 ذوالحج کو یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے۔

کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے۔

غلافِ کعبہ کسوہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے۔

ہرسال اس روحانی منظر کے لیے بے چین رہنے والے کروڑوں مسلمان تبدیلی غلاف کعبہ کا منظر براہ راست ٹی وی اسکرین پر دیکھتے ہی

غلاف کعبہ کی تبدیلی کےمناظر دنیا بھر میں براہ راست دکھائے جاتے ہیں جو توحید کے پروانوں کے دلوں کی تسکین اور آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بنتے ہیں