پشاور میں فائرنگ پولیس اہلکار جاں بحق ،ایک زخمی

157

پشاور(آن لائن)پشاور کے علاقے مومن ٹائون کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رائیڈر اسکواڈ پولیس کا ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں واقع مومن ٹائون کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس رائیڈر اسکواڈ پر فائرنگ کی جس سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ایک اہلکار افتخار احمد دم توڑ گیا جبکہ دوسرے پولیس اہلکار فردوس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس پر فائرنگ