قومی ہيروز کے پورٹريٹ شاہراہوں پر پينٹ کرنے کا عمل شروع

719

پشاور: نيشنل ہائی وے اتھارٹی کا يوم آزادی پر وطن پر جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج تحسين پيش کرنے کا منفرد انداز، قومی ہيروز کے پورٹريٹ شاہراہوں پر پينٹ کرنے کا عمل شروع کر ديا۔

ملک میں يوم آزادی منانے کی تیاریاں جہاں بھرپور انداز سے جاری ہیں وہیں این ایچ اے نے بھی وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کی تصاویر کو قومی شاہراہوں پر پینٹ کرنا شروع کر دیا۔

آرٹسٹ بھی قومی ہیروز کی پینٹنگز بنانے میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں، کہتے ہیں یوم آزادی کے موقع پر ان شہداء کو یاد رکھنا چاہیئے۔

دوسری جانب این ایچ اے یوم آزادی کی مناسبت سےشجر کاری اورشاہراہوں کو صاف کرنے کی مہم بھی چلائی جائے گی۔