کیٹل فیسٹول سپر ہائی وے پر ہنگامی اقدامات کا اعلان

372

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بارشوں سے نبٹنے کے لیے کیٹل فیسٹول سپر ہائی وے پر ہنگامی اقدامات اعلانات کے ذریعے بیوپاریوں کو وارننگ الرٹ جاری کردیا متاثرہ علاقوں میں جانوروں کا داخلہ ممنوع ہوگا نو انٹری بورڈ نصب کردیئے گئے۔ترجمان یاور رضا چاولہ کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی انتظامیہ فورسز کومختلف بلاکس میں ریسکیو کے لئے الرٹ کیا جاچکا ہے کراچی (م س)محکمہ موسمیات کی جانب سے چار روزہ شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعدکیٹل فیسٹول میں بھی حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں سپر ہائی وے کیفیسٹول کے ترجمان یاور رضا چاولہ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے چار روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر کیپٹل فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے بھی بیوپاریوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تمام بیوپاریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے جانوروں کو بجلی کے پول سے نہ باندھیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکییاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ ہم نیکیٹل فیسٹول کے 48 بلاکس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنیاور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں کسی بڑے نقصان سے بچاؤ کے لیے اعلانات اور اقدامات قبل از وقت کیے جاچکے ہیں گزشتہ دوروزہ بارش کے سبب متاثرہ 37 اور 38 بلاک میں وارننگ دی گئی ہے کہ بیوپاری وہاں کسی جانور کو نہ باندھیں وہاں نو انٹری کے بورڈ بھی نصب کررہے ہیں۔قربانی کے جانوروں اوربیوپاریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے الرٹ بھی کا جاری کیا جا چکا ہے ہنگامی بنیادوں پر ہیوی مشینری الرٹ کی جاچکی ہے اور اور مختلف بلاکس میں 72 ڈنکی پمپس پہلے ہی نصب ہیں جہاں پانی آنے کی صورت میں فوری طور پر اس کا نکاس کیا جائے گا مختلف بلاکس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کے سیکڑوں ورکرز بھی الرٹ رہیں گے۔ قربانی کے جانوروں میں مختلف قسم کے وبائی امراض سے بچنے کے لئے وٹنری ڈاکٹرز بھی 24 گھنٹے مختلف بلاکس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ناظم آ باد میں اختر اکیڈ می کی جانب سے کشمیر میں بھارتی ظلم و بر بریت کے خلاف احتجاج کے موقع پر طلبہ و طالبات نعرے لگا ر ہے ہیں ناظم آ باد میں اختر اکیڈ می کی جانب سے کشمیر میں بھارتی ظلم و بر بریت کے خلاف احتجاج کے موقع پر طلبہ و طالبات نعرے لگا ر ہے ہیں۔