ٹیلی نار، پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی لانے کے لیے تیار

469

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان اور اس کے نیٹ ورک پارٹنرز نے آئندہ سالوں میں پاکستان کے عوام کو اس جدید ٹیکنالوجی کے فوائد مہیاء کرنے کے لئے اپنے نیٹ ورک کو 5 جی ٹیکنالوجی کے مطابق تیار کرنے کیلئے کام تیز کر دیا ہے۔ 5G ففتھ جنریشن سیلولر نیٹ ورک ٹیکنالوجی ہے جو تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسفر سپیڈ اور ایڈوانسڈ سلوشنز کو فعال بنانے سمیت سمارٹ ہومز، سمارٹ سٹیز، خودکار ڈرائیونگ، خودکار ہنگامی خدمات، ریموٹ طبی تشخیص، سمارٹ مینوفیکچرنگ، کلائوڈ گیمنگ اور انہانسڈ کونٹینٹ اینڈ میڈیا ایکسپرینس جیسے بہترین سلوشنز پیش کرتی ہے۔ یہ پیشرفت ایک مرتبہ پھر ٹیلی نار پاکستان کو ملک میں جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی کا پیشہ خیمہ قرار دیتی ہے۔ اس وقت کمپنی کے پاس ملک کا سب سے پہلا اور واحد 4.5 جی نیٹ ورک ہے اور اسے انڈسٹری میں سب سے پہلے اٹھائے جانے والے IoT، کلائوڈ سروسز اور مجموعی ڈیجیٹل ایکو سسٹم ڈویلپمنٹ جو گیمنگ، تفریح اور 3G/4G ڈیوائسز پورٹ فولیو وغیرہ کے لئے جدید سلوشنزپر مشتمل ہے، جیسے اقدامات کیلئے برتری حاصل ہے۔ ٹیلی نار پاکستان نے گزشتہ برس 5G کی تیاری کیلئے پہلا قدم اٹھایا اور اپنی فن تعمیر کی میراث سے اسٹیٹ آف دی آرٹ ورچوئلائزڈ ہائبرڈ کور تک اپنے نیٹ ورک کور میں ارتقاء کا آغاز کرتے ہوئے گزشتہ برس 5G کو فعال بنانے کیلئے پیش قدمی کی۔ اس تازہ ترین پیشرفت نے ٹیلی نار پاکستان کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے مستقبل کی ٹیکنالوجیز اورسلوشنز کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کیلئےG 5 ٹرائلز کے کامیاب آغاز کے حوالے سے ایک قد م مزید قریب کر دیا ہے۔ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ہیڈ آف ٹیلی نار ایمرجنگ ایشیاء کلسٹر عرفان وہاب خان نے اس پیشرفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجیز کیلئے تیار ہے جنہیں گورننس، کاروباروں اور لوگوں کی زندگیوں میں شامل کیا جائے گا، 5G ٹیکنالوجی کا کردار ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن کی جانب تازہ ترین پیشرفت کے ذریعے ٹیلی نار پاکستان لاکھوں پاکستانیوں کے لئے نئی راہیں کھول رہا ہے جو اس پیشرفت میں اصل فاتح ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند سالوں کے دوران فائیو جی کو اپنانے اور شروع کرنے کے لئے موزوں سپیکٹرم مختص کرنے کیلئے ہم ایک ڈیجیٹلائزیشن پارٹنر کے طور پر حکومت کے مسلسل تعاون کی جانب دیکھ رہے ہیں۔