چین کا بھارتی شہریوں کو ویزے دینے سے انکار

144

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارتی شہریوں کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتاتیا گیا ہے کہ چین نے کیلاش من ساروار یاترا کے لیے بھارتی شہریوں کے ایک گروپ کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کیحیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد چین نے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے چین بھی جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کر چکا ہے۔اپنے ایک بیان میں چینی سفیر یائوجنگ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی حیثیت ایک متنازع علاقے کی ہے، اقوام متحدہ کی قرارداد، پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے ریکارڈ پر موجود ہیں۔ دونوں ممالک کو عالمی قوانین اور اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہیے۔ چینی سفیریائو جنگ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کشمیری عوام کے مستقبل کیلیے بہتر فیصلہ کریں گے۔
ویزہ دینے سے انکار