رافیل نڈال، کیرن خچانوف، فابیو فوگنینی، ڈینیل مڈویڈو اور گیل

148

مونفلس راجرز کپ ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے
ٹورنٹو (جسارت نیوز) رافیل نڈال، کیرن خچانوف، فابیو فوگنینی، ڈینیل مڈویڈو اور گیل مونفلس اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ اسٹیفانوس، جان اسنر، میلوس رائونک اور کورک دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ کینیڈا میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں ہسپانوی ٹینس ا سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف کھلاڑی ڈین ایوانز کو اسٹریٹ سیٹس میں 7-6(8-6) اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ روسی کھلاڑی کیرن خچانوف نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کر لیا۔ انہوں نے سوئس حریف ا سٹین وارینکا کو شکست دی، اٹلی کے فابیو فوگنینی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی ٹومی پال کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ ڈینیل مڈویڈو اور گیل مونفلس نے بھی دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کر کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دیگر میچوں میں ا سٹیفانوس، جان اسنر، میلوس رائونک اور کورک دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔