ڈیل اسٹین ٹیسٹ سے ریٹائر، محمد حفیظ کا فاسٹ بولر کو خراج تحسین

457

لاہور(آئی این پی)جنوبی افریقی ڈیل سٹین کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔دو روز قبل ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، انہوں نے 93 ٹیسٹ میچز میں 439 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ بیٹنگ میں انہوں نے 2 نصف سنچریوں کیساتھ 1251 رنز بنارکھے ہیں۔ سٹین کا حفیظ کیخلاف ریکارڈ شاندار رہا، 2007 سے 2019 کے دوران آل رانڈر کو 26 میچز میں 14.93 کی اوسط سے 15 مرتبہ آٹ کررکھا ہے ۔ پروٹیز پیسر نے 3مرتبہ پاکستانی بلے باز کو کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہیں دیا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین اور آل راونڈر محمد حفیظ نے انہیں شاندار خراج تحسین پیش کرتے کیا۔ ٹویٹر پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر میں پروٹیز باولر ڈیل سٹین سے زیادہ تیز اور جارح فاسٹ بالر نہیں دیکھا۔