مقبوضہ کشمیر کی صورتحال‘ملی یکجہتی کونسل سندھ کااہم اجلاس آج ہو گا

159

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت جمعہ 9 اگست کو4بجے سہ پہر ادارہ نورحق میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم ،کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے والے کالے قوانین کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے اہم اجلاس ہو گا ۔ اجلاس کی صدارت سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو کریں گے ۔جنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی میں کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے تمام نمائندوں کو اجلاس میں شر کت کی دعوت دی ہے ۔