عیدالاضحیٰ اور یومِ آزادی کی خوشی میں قیدیوں کی سزائیں معاف

144

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سزا یافتہ قیدیوں کو عیدالاضحیٰ اور 14 اگست کی خوشی میں سزائیں معاف کردی ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ کی خوشی میں قیدیوں کی 60 دن کی سزا جبکہ 14 اگست کی خوشی میں سزا یافتہ قیدیوں کی 60 یوم کی سزا معاف کردی۔

کراچی کی سینٹرل جیل

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس حساب سے جیل میں موجود سزایافتہ قیدیوں کی 4 ماہ کی سزائیں معاف کی گئی ہیں۔ سزا کی معافی کا اطلاق ملک کے خلاف سازش، دہشتگردی، جاسوسی، زنا، قتل، اغوا ، ڈکیتی کے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سزا کی اس خصوصی معافی پر فائدہ اٹھانے والے قیدیوں اور انکے اہل خانہ کو مبارکباد بھی دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھےامید ہے کہ سزا میں رعایت ملنے والے قیدی اپنی زندگی میں بہتری لائیں گے۔