سری لنکن ٹیم کا دروہ پاکستان ، ٹیسٹ سریز کیلئے تاریخوں کا اعلان

342

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سریز کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو تایخیں دے دی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئےسری لنکا کا سیکیورٹی وفد بھی پاکستان میں موجود ہے۔سیکیورٹی وفد کی رپورٹس کی روشنی میں سری لنکا اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی سی بی نے ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سری لنکا کرکٹ کو دی ہیں جس کے تحت پہلا ٹیسٹ کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے جبکہ لاہور میں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سریزکیلئے تین روز قبل پاکستان آئے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکن سیکیورٹی وفد کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے چکا ہے جس کے بعد اب لاہور میں پنجاب کے سیکیورٹی حکام سے ملاقات اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔