اسلام آباد سمیت پنجاب،کے پی میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 5.9 ریکارڈ

540

اسلام آباد: وفاقی سمیت پنجاب اور خیبرپختون خوا کے بیشتر علاقوں میں الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلے کے جھٹکے پنجاب کے مختلف علاقوں جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حجرہ شاہ مقیم، سرگودھا، گجرات، وہاڑی، بورے والا میں بھی محسوس کیے گئے جبکہ خیبرپختونخواہ میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کوہاٹ، شمالی وزیرستان اور دیربالا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں تھا جس کی گہرائی 279 کلومیٹر تھی۔