برطانیہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش ،سودی ولی عہد کو بھی کشیدگی سے آگاہ کردیا گیا

127

اسلام آباد / لندن(مانیٹر نگ ڈیسک)برطانیہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش ‘سعودی ولی عہد کو بھی کشیدگی سے آگاہ کر د یا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانس کو فون کرکے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بورس جانسن کو وزیراعظم کامنصب سنبھالنے پرمبارک باد پیش کی۔ ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق دونوں قائدین نے کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا جب کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کوجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔علاوہ ازیںوزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان نے بھارتی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔
وزیراعظم