ایوانہائے صنعت کے عہدیدار ذاتی فوائد سمیٹتے ہیں

419

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)سابق سینئر نائب صدر اسمال چیمبر اور جناح سپرمارکٹ کے رہنما ملک غضنفر ساتھیوں سمیت اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ میں شامل ہوگئے ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک غضنفر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں تاجروں کا کردار اہم ہے مگر سرکاری سطح پران کے لیے کوئی وزارت نہیں جو ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ۔چیمبر آف کامرس ہی تاجروں کی نمائندگی کرتے ہیں لیکن افسوس ہے کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کے نام پر سیاست کرتے ہوئے فوائد سمیٹنے اور اعلیٰ حکام سے تعلقات بنانے پر فوکس کیا۔اسلام آباد چیمبر کی ساری کارکردگی تفریحی دوروں اور فوٹو سیشن تک محدود ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آبادچیمبر کو تاجروں کی صحیح نمائندگی والا ادارہ بنائیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے قائم مقام چیئر مین شاہد زمان شنواری نے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں جب مہنگائی اور ٹیکسوں نے کاروباری برادری کو پریشان کر رکھا ہے چیمبر نے تاجروں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے اور فوائد سمیٹنے میں مصروف ہیں۔