وقاص شوگر ملز جائدادکی نیلامی،پنجاب بینک کی بولی میں شرکت کی استدعا

212

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بینک کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن حسیب وقاص کی ڈیفالٹر شوگر ملز کی جائداد خریدنے کے حوالے سے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے پنجاب بینک کی نیلامی کی کارروائی میں حصہ لینے کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔پنجاب بینک کے وکیل راشدین نوازنے استدعا کی کہ ہمیں حسیب وقاص شوگر ملز کی جائداد خریدنے کے لیے نیلامی میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے، عدالت نے 31کروڑ37لاکھ 49ہزار روپے کی عدم ادائیگی پرحسیب وقاص شوگر ملز کی ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں واقع 3کنال 16مرلے کی جائداد نیلامی کے لیے31اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔پنجاپ بینک بھی ڈیفالٹر شوگر ملز کی نیلامی کی کارروائی میں شامل ہونا چاہتا ہے۔عدالت نے ڈیفالٹر شوگر ملز کے وکیل کو مالکان میاں الیاس معراج، اعجاز معراج اور یاسمین ریاض سے ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔