کشمیر کی حیثیت ختم کرنا عالمی جرم اور بھارتی دہشتگردی ہے، فرید پراچہ

200

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ایک عالمی جرم اور بھارت کی آئینی دہشت گرد ی ہے ۔ مودی اور ٹرمپ سے توقعات وابستہ کرنے اور متفقہ کشمیر پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے کشمیر کے 3 حصوں کی تجاویز دینے والے وزیراعظم کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔ یہ سب کچھ ٹرمپ کی ثالثی اور عالمی سازشوں کا ایک حصہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے طبل جنگ بجا دیاہے اور اب اسے منہ توڑ جواب دینا ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو بھارتی مظالم کے مقابلے میں تنہا چھوڑنا ،ناقابل معافی قومی وملی جرم ہوگا ۔