پاک قطر فیملی تکافل کی سالانہ سیلز کانفرنس کا انعقاد

767
پاک قطر فیملی تکافل کی بھوربن میں سالانہ سیلز کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر گروپ فوٹو
پاک قطر فیملی تکافل کی بھوربن میں سالانہ سیلز کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپوٹر) پاک قطر فیملی تکافل نے حال ہی میں بھوربن میں سالانہ سیلز کانفرنس کا انعقاد کیا۔یہ کانفرنس ملک بھر میں تکافل ڈسٹری بیوشن ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ پاک قطر فیملی تکافل کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گُل تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13بلین روپے سے زائد ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کا ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔ کمپنی کے شیئرہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں۔