محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیزبارش کی پیشگوئی

421

کراچی: محکمہ موسمیات نے 10سے 12 اگست کو کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  9 اگست کی شام سے سندھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کراچی میں 10 سے 12 اگست کو تیز بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ خلیج بنگال کے شمال میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جو مغرب کی جانب جاسکتا ہے اور 8 اگست تک ہوا کا کم دباؤ بھارتی راجستھان میں پہنچ سکتا ہے جس سے سندھ سمیت کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے۔