پاکستان اسٹیل کی تنخواہیں اداکی جائیں

160

پاکستان اسٹیل لیبر یونین (پاسلو)کے تحت شفٹ گرائونڈ میں احتجاجی مظاہرہ خطاب کرتے ہوئے پاسلو کے جنرل سیکرٹری علی حیدر گبول نے کہا کہ جب تک یہ ادارہ بحال نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔ حکومت ٹیکس لینا تو جانتی ہے لیکن سہولیات دینے کو تیار نہیں۔ مہنگائی ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہی اور ملازمین پاکستان اسٹیل جن کی تنخواہوں میں 2009سے کوئی اضافی نہیں کیا گیااس کے باوجود بھی موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کی طرح تنخواہیں ادا کرنے میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ قرباں کی آمد آمد ہے لیکن تنخواہوں کا کچھ پتا نہیں۔ این ایل ایف پاکستان کے نائب صدر ظفرخان نے کہاکہ حکومت سینیٹ الیکشن میں سینیٹرز خریدنے کے لیے تو اربوں خرچ کردیتی ہے لیکن پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کورٹ آڈر کے باوجود بھی دینے کو تیار نہیں۔ نام لینے سے مدینے کی ریاست قائم نہیں ہوتی۔ہم آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے درخواست کرتے ہیں کے پاکستان اسٹیل دفاعی لحاظ سے اہم ادارہ ہے یہاں بھی اپنا کردار ادا کریں۔