حبیب بینک میں ڈیمانڈ منظور

162

حبیب بینک کے ملازمین کی شرائط کار، الاؤنسز، مختلف سہولیات اور تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق بینک کی انتظامیہ اور ورکرز فرنٹ (سی بی اے) کے درمیان مذاکرات مکمل ہونے پر معاہدہ طے پا گیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2019سے آئندہ 2سالوں کے لیے ہوگا۔ مذاکرات کے بعد یونین کی مذاکراتی ٹیم کے کنوینر حاجی محمد یعقوب اور ارکان ملک اللہ یار اعوان، خان محمد خان مغل، عبدالرزاق یوسف زئی، سیّد قطب علی شاہ، ذوالفقار احمد خان تنولی، اُستاد جمال نیاز اور سیّد منتظر مہدی نے جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کونسل کے مشترکہ اجلاس میں معاہدہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس نے تفصیلی غور و خوص کے بعد معاہدے کی توثیق کردی۔ اس موقع پر حبیب الدین جنیدی نے رہنمائوں کو مبارکباد دی ہے۔
عین الہدیٰ حج پر روانہ
آل پاکستان فارما سیوٹیکل، کیمیکل اینڈ جنرل ورکرز یونین فیڈریشن کے رہنما عین الہدیٰ اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے روانہ ہوگئے۔