آصف زرداری، شاہد خاقان اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

560

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق صدر آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن ٓارڈر جاری کردیئے۔

تینوںکو قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں شرکت کی اجازت دی گئی۔قومی اسمبلی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا موجودہ سیشن 9 اگست تک جاری رہے گا، جمعہ کو ملتوی ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔

پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

دوسری جانب زیرحراست لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے حوالے سے اسپیکر نے وزارت قانون سے رائے طلب کی ہے ۔

شمالی وزیرستان سے منتخب دو اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر تاحال جاری نہیں کئے گئے۔