بھارت کلسٹر ایمونیشن سےبڑی تباہی پھیلانا چاہتاہے، سراج الحق

318

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کلسٹر ایمونیشن سے بڑی تباہی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حالیہ ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عالمی برداری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ممنوعہ ہتھیاروں سے بڑی تباہی پھیلانا چاہتاہے۔

سراج الحق کا مزید کہا کہ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔