فاروق ستار کیخلاف 50 کروڑ روپے کا ہرجانہ، سماعت 24 اگست تک ملتوی

555

کراچی: سابق رہنماء ایم کیو ایم فاروق ستار کے خلاف 50 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید کی جانب سے فاروق ستار کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔

فاروق ستار نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں جواب جمع کرادیا۔

فاروق ستار نے اپنے جواب میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، ہتک عزت کے دعوے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیےگئے۔

عدالت نے فاروق ستار کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔