تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا ہے

200

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کے امیرعمران رشید،جنرل سیکرٹری رانا محمد اقراراوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے مگر بدقسمتی سے لوگوں کی توقعات پوری نہیں ہوئیں۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا ہے۔ صرف ایک سال میں ملکی قرضوں میں 3653 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کی شرح آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں۔ جوشخص کشکول توڑنے کی باتیں کیا کرتا تھا آج وہی کشکول اٹھا کر دنیا کے چکرلگارہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت کی جانب سے میڈیا کورٹس بنانے کی باتیں تشویشناک اور آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہیں۔ پریس کونسل اور پیمرا کی موجودگی میں میڈیا کورٹس کا حکومتی اعلان گھبراہیٹ اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ میڈیا کا کام حکمرانوں کو آئنہ دکھانا ہے۔اس کی آزادی کو سلب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔