یورپین اوپن ،الیگزینڈر زویرو، فابیو فوگنینی اور پابلو کارینو بسٹا ہیمبرگ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں

151

برلن (جسارت نیوز) الیگزینڈر زویرو، فابیو فوگنینی اور پابلو کارینو بسٹا اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہیمبرگ یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ میزبان کھلاڑی جان لینارڈ سٹروف پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں میزبان سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویرو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونیس کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-6 (7-2) سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اٹلی کے فابیو فوگنینی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے حریف کھلاڑی مولیکر کوا سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی ٹینس اسٹار پابلو کارینو بسٹا نے جرمنی کے جان لینارڈ سٹروف کو 6-1 اور 7-6(7-4) سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔