گیس کے نئے ذخائر کی نشاندہی ہوگئی

723

پشاور: خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں گیس کے نئے ذخائر کی نشاندہی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے بجلی و توانائی حمایت اللہ کا کہنا ہے کہ میں گیس کے نئے ذخائر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موجود ہیں، اب تک تین مختلف مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے جن پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے مشیر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، اس کی نیلامی کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔ ایک کنویں میں گیس اور تیل کی تلاش کیلئے ساڑھے3 کروڑ ڈالر درکار ہیں جو صوبہ اپنے بجٹ سے پورا نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی عثمان غنی خٹک ہماری کوشش ہے اس منصوبے پر کام سرکاری کمپنی کو دیا جائے۔

یاد رہے کہ 24 جولائی کو آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) نے سانگھڑ کےعلاقے پاندھی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی دریافت سےیومیہ 520 بیرل خام تیل حاصل ہوگا جبکہ پاندھی گیس فیلڈ سےابتدائی طورپریومیہ91 لاکھ 20 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔