وزیر امورکشمیر نے مولانا فضل الرحمن کو  انتخابی چیلنج دے دیا

174

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیرِ برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو انتخابات کا چیلنج کردیا،جس حلقے سے چا ہیں مقابلے کا اعلان
کریں، فضل الرحمن کے منتخب کردہ حلقے میں انہیں شکست دوں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد سے جاری بیان میں کیا۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا کہ اور کہیں سے نہیں تو مولانا اپنے آبائی حلقے سے انتخاب لڑنے کی ہمت کریں۔قومی سطح کے انتخابات کا مطالبہ کرنے سے پہلے مولانا ایک حلقے کا الیکشن تو جیت کر دکھا دیں۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیرنے کہا کہ فضل الرحمن کو کم از کم د گنا فرق سے شکست دوں گا۔مولانا کی منافقت سے بھرپور سیاست پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، ملک بھر کی طرح آبائی حلقے کے عوام بھی مولانا کو مکمل مسترد کر چکے ہیں،عوام سے مسترد ہونے کی شرمندگی مٹانے کے لیے مولانا انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کی بھی منافقت، لوٹ مار اور ضمیروں کی تجارت کی سیاست دوبارہ زندہ نہیں ہونے دے گی۔
چیلنج